پنجاب میں ڈینگی سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 16 ہو گئی

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب میں رواں برس مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ ڈینگی کے باعث شاد باغ لاہورکا رہائشی 35 سالہ عباس بٹ سروسز اسپتال لاہور میں زیر علاج تھا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا۔

ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 39 مریض سامنے آئے ہیں جن میں 26 مریض لاہور میں اور تیرہ مریضوں کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔