لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے چودہ نئے کیسز سامنے آ گئے جبکہ ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد دو ہزار پانچ سو سینتالیس ہو گئی۔
لاہور میں ڈینگی کے حملے مسلسل جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مزید افراد ڈینگی کا شکار ہو کر لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں داخل ہوئے جبکہ راوالپنڈی میں بھی ایک شخص میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔
اس طرح پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد دو ہزار پانچ سو سینتالیس تک پہنچ گئی ہے۔