پنجاب: ڈینگی کے مزید 51 کیس سامنے آ گئے

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سے 48 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ تین مریضوں کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو ہزار دو سو چھیانوے ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے حکومت کے ساتھ عوام بھی انفرادی طور پر حفاظتی اقدامات کریں۔