پنجاب میں ڈینگی نے پھر سر اٹھا لیا، 10 افراد میں تشخیص

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ایک مرتبہ پھر ڈینگی کا مرض بے قابو ہونے لگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دس افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے جن کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈینگی کا شکار ہونے والے افراد میں سے چار کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ اٹک میں دو، شیخوپورہ میں دو اور دو افراد لاہور میں ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں جبکہ ڈینگی کا رواں برس شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 144 تک جا پہنچی ہے۔

پنجاب میں ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں راولپنڈی میں 63، شیخوپورہ میں 29 اور لاہور میں 38 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔