پنجاب میں ڈینگی کے مزید گیارہ کیس سامنے آ گئے

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راوالپنڈی کے دس اور چکوال سے تعلق رکھنے والے ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

آٹھ مریض ہولی فیملی اسپتال میں اور دو مریض ڈی ایچ کیو میں زیر علاج ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد تین سو اکتیس تک جا پہنچی ہے۔ راوالپنڈی میں دو سو ستائیس لاہور میں چونتیس اور شیخوپورہ میں تینتیس مریض سامنے آئے ہیں۔