پنجاب: ڈینگی کے متاثرہ افراد کی تعداد 105 ہو گئی

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے مزید سات مریض ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو پانچ ہو گئی۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ساتوں مریض لاہور کے میو ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

متاثرہ افراد میں فیروز والہ کا سترہ سالہ ندیم، بیس سالہ حرا، شاہدرہ کی پچاس سالہ بشری، شالیمار ٹان کا بیس سالہ ارشد، پندرہ سالہ چاند، بائیس سالہ عبداللہ اور چوبیس سالہ مہک شامل ہیں۔