لاہور (جیوڈیسک) بڑھتی ہوئی سردی بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں کمی نہ کر سکی، چوبیس گھنٹے میں اٹھائیس نئے مریض سامنے آ گئے۔
رواں برس مجموی طور پر دو ہزار چار سو سینتالیس افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر اٹھائیس افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے، جن میں انیس مریضوں کا تعلق لاہور،چھ راولپنڈی اور ایک مریض کا تعلق شیخوپورہ سے ہے جبکہ دو مریضوں کا تعلق صوبہ پنجاب سے نہیں ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوتی جا رہی ہے تاہم مکمل خاتمہ آئندہ چند روز تک ہو جائے گا۔