پنجاب: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، تعداد 1694 ہو گئی

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، پنجاب میں مجموعی تعداد سولہ سو چورانوے 1694 ہو گئی۔

موسم کی تبدیلی ساتھ ہی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بھی دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے، زیادہ مریضوں کی تعداد لاہور میں ہے جبکہ راولپنڈی دوسرے نمبر پر ہے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں مجموعی طور پر ستتر 77 مریض سامنے آئے جن میں اکتالیس 41 کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ تیتس 33 مریض راولپنڈی کے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی موسم مزید سرد ہو گا مریضوں کی تعداد میں کمی ہوتی جائے گی۔