لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھنے لگی، گذشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید تیرہ افراد متاثر ہو گئے۔ پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے تیرہ نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے دس مریض لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
پنجاب میں اس وقت مجموعی طور پر ڈینگی کے مریضوں کی تعداد چھ سو نواسی ہو گئی ہے جن میں سے چار سو سات مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع نے عوام کو ڈینگی سے بچنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔