پنجاب میں ڈینگی کے مزید 6 مریض سامنے آ گئے

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے چھ نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میں پانچ کا تعلق راولپنڈی اور ایک کا تعلق لاہور سے ہے۔

اب تک راولپنڈی میں 43، لاہور میں 25 اور شیخوپورہ میں ڈینگی کے 24 مریض سامنے آئے ہیں۔