پنجاب میں ڈینگی کے سات نئے مریض ، مجموعی تعداد 126 ہوگئی

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے سات نئے مریض سامنے آگئے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک سو چھبیس ہو گئی۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی مچھر ایک بار پھر پنپنے لگا ہے۔

خاص طور پر راولپنڈی اور لاہور میں اس کے اثرات زیادہ نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 26 چھبیس سالہ مہرین ، 40 چالیس سالہ اظہر خان عباسی ، انیس سالہ عامر علی اور پینتیس سالہ نثار احمد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان مریضوں کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں داخل کیا گیا ہے۔ جبکہ لاہور میں چونتیس سالہ ولی اللہ ،چودہ سالہ امینہ شبیر اوراکیس سالہ سونیا جعفر میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں میو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک سو چھبیس ہو گئی ہے۔