پنجاب:ڈینگی کا پھیلاؤ تیز، 32 نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی وائرس کا پھیلاو تیز ہو گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے کنفرم کیسز کی کل تعداد 617 ہوگئی۔

محکمہ صحت پنجاب کیمطابق صوبے میں ڈینگی کے روزانہ سامنے آنے والے کیسز کی تعداد بڑھ گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں 32 نئے کیسز میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 617 ہو گئی۔ صوبے میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار 542 ہو گئی ہے۔