لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کا زور نہ ٹوٹا، مزید 29 افراد موذی مچھر کا شکار ہو گئے۔
پنجاب میں ہر روز درجنوں افراد خطرناک مچھر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے میں 29 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 18 اور راولپنڈی میں 9 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی جبکہ شیخوپورہ اور بہاولپور میں ایک ایک شخص ڈینگی کا نشانہ بنا۔ سال رواں پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد دو ہزار تین سو انتیس ہو گئی ہے۔