پنجاب، ڈینگی نے ایک خاتون کی جان لے لی، چوبیس گھنٹوں میں 57 نئے کیس سامنے آئے

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی سے ایک اور خاتون جاں بحق ہو گئی مرنے والوں کی مجموعی تعداد گیارہ ہو گئی

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کے باعث 20 سالہ مسز شیرل اتفاق ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔

اس طرح رواں برس ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہو گئی ہے۔ رواں برس پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1564 ہو گئی ہے جن میں 744 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ 24 گھنٹے میں پنجاب میں ڈینگی کے 57 نئے مریض داخل ہوئے ہیں جن میں 22 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔