پنجاب ڈویلپرز کی جعلی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف ایف آئی اے اور نیب نے شکنجہ کس لیا

NAB

NAB

لاہور : پنجاب ڈویلپرز کی جعلی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف ایف آئی اے اور نیب نے شکنجہ کس لیا، تفصیلات کے کاہنہ کے رہائشی انتظارمدنی نے جعل سازی کرنے پر پنجاب ڈویلپرزہائوسنگ سوسائٹی کے مالک منظورشاہین روپال کیخلاف ایف آئی اے اور نیب میں درخواستیں جمع کروادیں۔

زرائع کے مطابق ایف آئی اے اور نیب حکام نے جعلی ہائوسنگ سکیمیں بنا کر بیچنے اور عوام سے دھوکا دہی سے مختلف ترقیاتی اخراجات کی مد میں کروڑوں روپے ہتھیانے پر پنجاب ڈویلپززکے مالک منظور شاہین روپال کیخلاف شکنجہ کس لیا ہے،کسی وقت بھی ان کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔

زرائع نے بتایا کہ منظور شاہین روپال نے ایم این اے شازیہ مبشراقبال کے شوہر جعلی ڈگری پر نااہل ہونے والے سابق ممبر پنجاب اسمبلی رانا مبشراقبال کیساتھ مل کر پنجاب ڈویلپرزکے تحت بنائی گئی جعلی ہائوسنگ سکیموں میں سرکاری گرانٹ سے پرائیویٹ سکیموں میں واٹرفلٹریشن پلانٹ نصب کروایا ہے۔

پنجاب ڈویلپرزکے تحت بننے والی جعلی ہائوسنگ سکیمیں عوام کو ایل ڈی اے سے منظور شدہ کہہ کربیچا جارہا ہے،حالانکہ ایل ڈی اے کے مطابق پنجاب ڈویلپرکے تحت بننے والی ہاوسنگ سکیموں کا ایل ڈی اے سے منظور شدہ نہیں ہیں،پنجاب ڈویلپرزکے مالک منظورشاہین روپال مختلف ترقیاتی اخراجات کی مد میں ان جعلی ہائوسنگ سکیموں کے نام پر عوام سے اب تک کروڑوں روپے ہتھیا چکا ہے۔

زرائع کے مطابق نیب اور ایف آئی اے نے پنجاب ڈویلپرزکے مالک منظور شاہین روپال کیخلاف شکنجہ کس لیا ہے اور کسی وقت بھی ان کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔