پنجاب میں ترقی کا پہیہ چلانے کیلئے چودھری پرویز الہٰی کی ضرورت ہے، میاں کامران سیف
Posted on November 7, 2013 By Majid Khan لاہور
لاہور : پاکستان مسلم لیگ ق لاہورکے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقی کا رکا ہوا پہیہ چلانے کے لیے چودھری پرویز الہٰی جیسی قیادت کی ضرورت ہے۔
پنجاب حکومت نے گند م کے سستے سٹاک مہنگے داموں بیچ کر 25ارب روپے کا غیر قانونی منافع کمایا جس کی وجہ سے آج آٹا 32روپے سے بڑھ کر 45روپے کلو ہو گیا، غریب پریشان ہے کہ وہ زندہ رہنے کیلئے کیا کھائے، انہوں نے کہا کہ معاشی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ مہنگائی کے بے قابو ہونے کی اصل وجہ حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں،مہنگائی نے تباہی مچارکھی ہے اور اس حوالے سے حکومت کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com