پنجاب کے مختلف شہروں میں 8 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

Hanging

Hanging

لاہور (جیوڈیسک) ملتان میں دو مجرموں کو پھانسی دی گئی۔ 1992 میں مجرم شفیق نے ڈکیتی مزاحمت پر اور اکرم نے اراضی کے تنازع پر قتل کیا تھا۔ گجرات میں دو بھائیوں کو ٹختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ 1999 میں مجرم اسلم نے اپنے بھائی اعظم کے ساتھ ملکر سسر کو قتل کیا تھا۔

اٹک میں بھی دوہرے قتل کے ایک مجرم کو پھانسی دی گئی۔ مجرم اشرف نے 2003 میں زمین کے تنازع پر باپ بیٹے کو قتل کیا تھا۔ بہاولپور کی نیو سنٹرل جیل میں قید قتل کے تین مجرموں تھانیدار ، دو بھائی غلام قادر اور غلام سرور کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

تینوں ملزمان کا تعلق صادق آباد سے تھا۔ ملزمان نے دو الگ وارداتوں میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کیا تھا۔