لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی عہدے کے چھ افسروں کے تبادلے کر دیئے جن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مہر خالق داد لک کو ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈی آئی جی ہائی ویز پٹرولنگ اظہر حمید۔
کھوکھر کو او ایس ڈی غلام محمود ڈوگر کو ڈی آئی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ علی عامر ملک کو ڈی آئی جی ڈسپلن، سلمان چودھری ڈی آئی جی ہائی وے پٹرولنگ اور ڈی آئی جی ڈسپلن محمد عظیم خان لغاری کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔