لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے میو اسپتال میں خناق میں مبتلا چار سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا ،پنجاب میں رواں سال خناق سے ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔
میو اسپتال ذرائع کے مطابق خناق کے مرض میں مبتلا شرقپور کے چا رسالہ بچے افتخار کو دو روز قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، ،اس کا علاج کیا جا رہا تھا تاہم کوئی افاقہ نہ ہوا اور وہ چل بسا۔
گذشتہ سال صوبہ پنجاب میں خناق مرض کے باعث 34 بچے موت کا شکار ہو ئے تھے۔