لاہور (جیوڈیسک) دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 12 اضلاع میں 19نومبر کو الیکشن ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن کی طرف سے اس سلسلے میں حتمی ووٹر لسٹیں جاری کر دی گئی ہیں۔ گوجرانوالہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 21 ہزار 472 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 13 لاکھ 89 ہزار 773، جبکہ خواتین ووٹرز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 31 ہزار 699 ہے۔
منڈی بہاؤ الدین میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 376 ہے جن میں مرد ووٹرز 5 لاکھ 19 ہزار 398، خواتین ووٹرز 3 لاکھ 73 ہزار 978 ہیں، حافظ آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 899 ہے جن میں مرد ووٹرز 3 لاکھ 40 ہزار 755 اور خواتین ووٹرز 2 لاکھ 52 ہزار 144 ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 83 ہزار،اٹک میں رجسٹرڈ ووٹرز 10 لاکھ 76 ہزار، چنیوٹ میں 6 لاکھ 54 ہزار،جہلم میں رجسٹرڈ ووٹرز 8 لاکھ 53 ہزار، خانیول میں 14 لاکھ 34 ہزار، میانوالی میں رجسٹرڈ ووٹرز 8 لاکھ 23 ہزار، ساہیول میں 13 لاکھ 6 ہزار، سرگودھا میں رجسٹرڈ ووٹرز 19 لاکھ 71 ہزار اور شیخوپورہ میں 14 لاکھ 75 ہزار ہیں۔