پنجاب کے پانچ اضلاع میں پولیو مہم 27 جون سے شروع ہو گی

Polio

Polio

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں پولیو کی مہم پانچ جنوبی اضلاع میں 27 جون سے 4 جولائی کے درمیان منعقد کی جائے گی اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے گزشتہ روز ملتان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، راجن پور اور رحیم یار خان کو تیاری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے تقرباً 23 لاکھ 51 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان نے کہا کہ مہم کے لئے ان اضلاع کی 281 یونین کونسلز میں ٹیمیں کام کریں گی۔

جن میں موبائل ٹرانزٹ اور فکسڈ سائیٹس کی ٹیمیں شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم ڈیرہ غازی خان کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی وجہ سے منعقد کی جا رہی ہے۔