اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) آج سے پنجاب کے 24 اضلاع میں تمام سرکاری اورنجی اسکول غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کر دیے گئے۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ جن اضلاع میں کورونا کیس کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے وہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ نے آج تمام تعلیمی ادارے کھولنے کے احکامات جاری کردیے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس نے بھی کہا کہ ضلع سیالکوٹ کے تمام تعلیمی ادارے کھلیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح تک سیالکوٹ میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد تھی تاہم نئے ڈیٹا کے مطابق سیالکوٹ میں کورونا کیس کی شرح 3 فیصد پر آ گئی ہے۔