پنجاب میں ڈرون کیمروں کے ذریعے محرم کے جلوسوں کی کوریج پر پابندی عائد

Drone Camera

Drone Camera

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محرم کے جلوسوں کی ڈرون کیمروں سے کوریج پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور میں ڈرون کیمروں کے ذریعے میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے جس کے تحت محرم کی مجالس اور جلسے جلوسوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے کوریج ممنوع ہو گی جبکہ پابندی کا اطلاق 30 روز کے لیے ہو گا۔