لاہور (جیوڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈرون کیمروں سمیت دیگر تمام اڑنے والے آلات کے بغیر اجازت استعمال پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کیمروں، ہیلی کیم، فلڈنگ کیمروں اور کواڈ کاپٹر سمیت اڑنے والے دیگر تمام آلات کے استعمال پر وزارت دفاع نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان تمام اشیاء کے استعمال پر پابندی پر سختی سے علمدرآمد کیا جائے۔