فیصل آباد (پ ر) پنجاب بھر کے ڈرائی پورٹس پر پنجاب ٹیکس کے خلاف ہڑتال کا تیسرا دن۔ فیصل آباد ڈرائی پورٹ کے باہر امپورٹ ایکسپورٹ کے کنٹینروں کی لمبی لائن لگ گئی۔
حکومت کے محاصل میں کمی، کسٹم ایجنٹس اور ڈرائی پورٹ نے 0.90 فیصد پنجاب ٹیکس لگانے کے خلاف ہڑتال کر رکھی ہے۔ کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب ٹیکس لگنے سے ڈرائی پورٹ ویران اور لاکھوں لوگ بے کار ہو جائیں گے۔ ہزاروں لوگ اس معاشی قتل کے باعث کراچی منتقل ہونے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ڈرائی پورٹس ایسوسی ایشن کے صدر شیخ مختار احمد نے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن پنجاب کے خلاف سازش ہے۔ پنجاب کے صنعتکاروں اور تاجروں کا معاشی استحصال ہے یہ کسی صورت قبول نہیں۔