پنجاب میں تعلیم کی بجائے کرپشن کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ نبیلہ طارق

Punjab

Punjab

لاہور : ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر نبیلہ طارق نے کہا ہے کہ پنجاب میں تعلیم کی بجائے کرپشن کو فروغ دیا جا رہا ہے۔رشوت وصولی کی ویڈیو منظر عام پرآنے کے باوجود رانا مشہود احمد خاں سے وزرات تعلیم کاقلمدان واپس نہیں لیا گیا،الٹا موصوف کو سرکاری تقریبات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعوکیا جاتا ہے۔ایک رشوت خور وزیر تعلیم کو اپنے تعلیمی اداروں میں دیکھ کر یقینا طلبہ و طالبات پربرااثر پڑتاہو گا۔نااہل حکمران ہماری طلبہ برادری کو کیا درس دے رہے ہیں۔

رشوت خوروں کواہم سرکاری عہدوں پربٹھانا قومی المیہ ہے ۔پنجاب سے بدعنوانی ختم کرنے کادعویٰ کرنیوالے رانامشہوداحمدخاں کوانصاف کے کٹہرے میں کیوں لے کرنہیں آتے ۔ بدعنوانی ایک جرم ہے ،اس کاارتکاب کرنیوالے کوسخت سے سخت سزاملنی چاہئے ۔وہ اپنے رابطہ آفس میں طالبات کے ایک وفد سے بات چیت کررہی تھیں ۔ڈاکٹرنبیلہ طارق نے مزید کہا کہ ریاست کے مفادات کسی مصلحت پسندی کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔ہرمجرم کوسزادی جائے خواہ وہ کوئی بھی ہوورنہ قانون کی حکمرانی کاخواب چکنا چورہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نام نہادخادم پنجاب کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے اوروہ بے بس ہیں ۔جوحکومت ایک صوبائی وزیر کوبدعنوانی کے ارتکاب پربرطرف نہیں کرسکتی اسے میرٹ اورانصاف کی دہائی دینے کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔