محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 12 جنوری تک توسیع کر دی

Punjab Education Department

Punjab Education Department

جھنگ : محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی جاری تعطیلات میں 12 جنوری بروز سوموار تک توسیع کر دی ہے جبکہ اس ضمن میں ہفتہ کے روز باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چونکہ تاحال اکثر تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے انتظامات کو حکومتی ہدایات کے مطابق فول پروف نہ بنایا گیا ہے لہٰذا کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا گیا ہے نیز حکومت پنجاب کی جانب سے تمام سرکاری ، نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ حکومتی ہدایات کے مطابق اپنے اداروں کی سیکورٹی یقینی بنائیں اور تعلیمی اداروں کی دیواروں کو بھی فوری طور پر مزید اونچا کیا جائے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تمام اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کیلئے کئے گئے انتظامات کو چیک کریں اور اس ضمن میں تفصیلی رپورٹ سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری پنجاب سمیت سیکرٹری تعلیم کو ارسال کی جائے۔