پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے مالیاتی حسابات کے جائزہ پر مبنی کتابچہ شائع کر دیا

Punjab Education Foundation

Punjab Education Foundation

لاہور: کتابچہ کی تقریب رونمائی سول آفیسرز میس میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن راجہ انور نے کی۔

تقریب میں ایم ڈی ڈاکٹر انیلہ سلمان، ڈپٹی ایم ڈی (فنانس) سلمان انور ملک، پروگرام ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ انور نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 14 لاکھ سے زائد بچوں کی ماہانہ فیسوں کی ادائیگی کے لئے انتہائی شفاف مالیاتی نظام وضع کیا ہے جس کے تحت پارٹنر سکولوں کو ان کے طالب علموں کی فیس پیشگی ادا کردی جاتی ہےـ تقریب سے ایم ڈی ڈاکٹر انیلہ سلمان نے بھی خطاب کیا۔