لاہور: پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبے فائونڈیشن ایسٹڈ سکول سے منسلک سکول مالکان کا اجلاس آج ملتان کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ڈائریکٹر ندیم مسعود نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کے 35 پارٹنرسکولوں کے پرنسپل حضرات و مالکان نے شرکت کیـاجلاس میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹرزافتخار ربانی اور زبیدہ مسلم علی کے علاوہ ریجنل ڈائریکٹر ملتان شفیق احمد بھی موجودتھےـاس موقع پر فائونڈیشن ایسٹڈ سکول پروگرام کے مجوزہ نئے ماڈل کی افادیت اور مختلف پہلووں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ فائونڈیشن ایسٹڈ سکول پروگرام کی بدولت بے وسیلہ بچوں کو ان کے گھروں کے نزدیک مفت تعلیم کی سہولت حاصل ہو ئی ہے۔