لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رکن ڈاکٹر وسیم اختر نے ایوان میں معاملہ اٹھایا کہ صوبے کی پانچ یونیورسٹیوں میں ایک عرصے سے وائس چانسلرز کا تقرر نہیں کیا جا رہا ہے جس کے باعث ان یونیوسٹیوں کے انتظامی اور دیگر امور متاثر ہو رہے ہیں۔
ایوان کو یقین دلایا گیا کہ اس معاملے پر پیش رفت سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں تعلیم قران و سیرت انسٹی ٹیوٹ کے بل کی بھی منظوری دی گئی۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس جمعتہ المبارک کی صبح نو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔