پنجاب: تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کیلئے تین لاکھ رضا کاروں کی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ

Rana Mashhood

Rana Mashhood

لاہور (جیوڈیسک) سانحہ پشاور کے بعد پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس 24 دسمبر کو لاہور میں طلب کر لیا گیا، سکولوں کے حفاظت کے لے رضا کار فورس تشکیل دی جائے گی۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کی باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کا اجلاس بدھ کے روز لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں پشاور سانحہ کے بعد سکولوں میں سیکورٹی کے انتظامات کے حوالے سے لائحہ عمل وضع کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور اب اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑے بغیر قوم چین سے نہیں بیٹھے گی۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ جن تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے درست انتظامات نہیں ہونگے، ان کے خلاف فوری کارروائی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی حفاظت کے لئے تین لاکھ رضا کار فورس تشکیل دی جا رہی ہے۔