لاہور (جیوڈیسک) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 14 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے ہر سال کی طرح رواں برس بھی تعلیمی ادورں میں میں موسم گرماں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر کے اسکول اور کالجز یکم جون سے 14 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے بند رہیں گے تاہم متعقلہ تعلیمی بورڈز میں دفتری کام معمول کے مطابق ہوگا۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو بھی ان احکامات کا پابند بنایا جائے گا اور کسی نجی تعلیمی ادارے نے عمل نہ کیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے یکم جون سے 4 اگست تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔