پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ پنجاب ضلع گجرات کا اہم اجلاس

گجرات: پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ پنجاب ضلع گجرات کا اہم اجلاس صوبائی نائب صدر محمد عامر بوٹا کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں چیئرمین ضلع گجرات علی حسن ، جنرل سیکرٹری ضلع گجرات شاہد جمیل صدر تحصیل گجرات طارق مجید ، فنانس سیکرٹری رئوف احمد نائب صدر شاہد بشارت ہاشمی ، میڈیا سیکرٹری عابد کتوی کے علاوہ شوکت محمود ، عطاء المصطفیٰ جاوید شہزاد اقبال ، یاسر بشیر ، حافظ عثمان علی ، عاطف شفیق ، حسن محمود ، محمد تنویر ، فیاض حسین ، محمد نواز ، محمد فیاض حسین ، یاسر عرفات و دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ 2012ء میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز اساتذہ کو فی الفور ریگولر کیا جائے ، اس کے علاوہ 9thکلاس کے رزلٹ پر اساتذہ کی سزائوں کو ختم کیا جائے ، اساتذہ کو بلا وجہ ذہنی مریض نہ بنایا جائے۔

اسکی بجائے کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ دی جائے ، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اساتذہ کو کٹوتیاں کروانے پر مجبور نہ کیا جائے اساتذہ اپنے جائزہ حقوق کے مطالبات کے لئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے ، اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلعی ایجوکیشن رینکنگ کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ پر بے بنیاد پابندیاں لگا کر ان کے حقوق کا قتل عام نہ کیا جائے۔

پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ایجوکیٹرز اساتذہ کا حقوق کا بالخصوص اور دیگر اساتذہ کے حقوق کا بالعموم تحفظ کرنے کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی ، مذید یہ کہ اگر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو زبردستی نافذ کیا گیا ، تو پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن اس کے خلاف بھرپور تحریک چلائے گی۔