کوئی غلط فہمی میں نہ رہے لانگ مارچ ہو کر ہے گا، شاہ محمود

Shah Mahmood

Shah Mahmood

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے 14 اگست کو لانگ مارچ ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ڈس انفارمیشن پھیلائی جارہی ہے، احسن رشید اسپتال میں بیمار پڑے ہیں، ان کے ساتھ حکومت کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ عمران خان پیر کے روز پریس کانفرنس کرکے اپنا لائحہ عمل بتائیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ آج ہم سب پاک فوج کے ساتھ ہیں، دہشتگردی کا مرکز صرف شمالی وزیرستان نہیں، اگر ہم نے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے تو جنوبی پنجاب اور کراچی کی طرف بھی رخ کرنا ہوگا۔ ن لیگ کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 14 اگست ابھی بہت دور ہے، ہماری کوشش ہے کہ عمران خان کے تحفظات دور کئے جائیں۔