پنجاب : عیدالاضحی کا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا

 Security Plan

Security Plan

پنجاب (جیوڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی سربراہی میں ہونے والے ایک اعلی سطح اجلاس میں عیدالاضحی کا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اکسٹھ ہزار چار سو اکانوے افسران و اہلکاران عیدالاضحی کے موقع پر مسجدوں، امام بارگاہوں اور نماز کے کھلے مقامات پر سکیورٹی کے فرائض ادا کریں گے جبکہ اسپیشل پولیس کے اہلکار بھی شامل ہونگے۔ تمام DPOs کو اپنے اپنے اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پٹرولنگ بڑھانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

حساس مقامات پر کسی بھی سرگرمی سے پہلے سکیورٹی کلیرنس کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ اجلاس میں عید کے موقع پر افسروں اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔