پنجاب میں عید کیلئے سکیورٹی پلان جاری، موبائل سروس بند کرنیکی تجویز زیر غور

Mobile

Mobile

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے عید پر سیکورٹی کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ اہم شخصیات کو کسی بھی جگہ جانے سے پہلے کلیئرنس لینا ہو گی۔

مشکوک افراد کو شناخت کی تصدیق نہ ہونے پر فوری طور پر حراست میں لے لیا جائیگا۔ عید سے پہلے تمام ہاسٹلز اور گیسٹ ہاوسز میں رہنے والوں کا مکمل ریکارڈ چیک کیا جائیگا۔

محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع کے اندرونی و بیرونی راستوں پر ناکے لگائے جائیں۔ بڑے اجتماع پر ڈی پی اوز سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے اہم اقدامات کریں گے۔ پنجاب میں عیدالفطر کے روز موبائل سروس بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔