پنجاب اسمبلی کے دو نومنتخب ارکان نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں جاری ہے۔ ایوان کے دو نومنتخب ارکان نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 20 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے پیپلزپارٹی کے خرم جہانگیر وٹو اور مسلم لیگ ن کے محمد زبیر خان نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھائی۔

خرم جہانگیر وٹو پی پی 193 اوکاڑہ سے جبکہ محمد زبیر خان پی پی 210 سے منتخب ہوئے ہیں۔اسپیکر رانا اقبال نے دونوں ارکان سے حلف لیا۔ اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی بہتری کے حوالے سے بحث کی جا رہی ہے۔