اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کو اپنا جلسہ وفاقی دارالحکومت کے بجائے لاہور میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت انکی رہائش گاہ بنی گالہ میں اجلاس ہوا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیرخان ترین، اسدعمر،نعیم الحق، فیصل جاوید خان اور دیگر پارٹی رہنماء شریک ہوئے۔
اجلاس میں این اے 154 سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم، این اے 122 میں ضمنی انتخاب اور4 اکتوبرکو اسلام آباد میں اعلان کردہ جلسے سے متعلق امورپرفیصلہ تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں 4 اکتوبرکو اسلام آباد کے ریڈ زون کے بجائے لاہور میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے دفترکے سامنے جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے اور 11 اکتوبر کو این اے 122 میں ضمنی انتخاب کے باعث جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔