لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں بلدیاتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات آج داخل کرائے جائیں گے۔ جانچ پڑتال کل سے شروع ہو گی۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلیے امیدواروں کی ابتدائی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔
پنجاب کی 4 ہزار 28 یونین کونسلوں اور 172 میونسپل کمیٹیوں کیلیے ایک لاکھ تریسٹھ ہزار تین سو چراسی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ جن پر اعتراضات جمع کرانے کا سلسلہ آج سے شروع ہو گا۔