پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف حکومتی مشینری متحرک ہے۔ لاہور میں بجلی چور فیکٹری مالک سمیت پانچ افراد گرفتار کئے گئے۔ فیصل آباد میں چھ مفرور بجلی چور اشتہاری قرار دے دیئیگئے۔
وزیراعظم میاں نوازشریف کے احکامات پر ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔ لاہور بادامی باغ میں انتظامیہ نے ایک اسٹیل مل سے بھاری مالیت کی بجلی اور گیس چوری پکڑ لی۔ ٹاسک فورس نے فیکٹری مالک سمیت پانچ افراد گرفتار کر کے گیس و بجلی کے کنکشن منقطع کر دیئے۔ راولپنڈی کے علاقے بنی میں مٹھائی کی دکان اور کارخانے سے گیس چوری پکڑ گئی۔ ادھر فیصل آباد میں اینٹی تھیفٹ اسکواڈز نے سرسٹھ صنعتی، کمرشل اور گھریلو مقامات سے بجلی چوری پکڑ لی۔
دوسری جانب فیصل آباد میں ہی اسپیشل مجسٹریٹ واپڈا نے چھ مفرور بجلی چوروں کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ نیب سہولت سنٹر نے ایک ہفتے میں نو کروڑ سترلاکھ روپے کی وصولی کرلی۔