پنجاب: بجلی اور گیس چوروں کے خلاف آپریشن

Punjab

Punjab

وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ پنجاب بھر سے معتدد فیکٹریوں کے مالکان بجلی اور گیس چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

پنجاب میں لیسکو اور سوئی گیس کمپنی کی خصوصی ٹیموں کا گیس اور بجلی چوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ لاہور میں گیس و بجلی کے خلاف آپریشن کے دوران دو اسٹیل ملز اور سات فیکٹریوں میں گیس و بجلی کی چوری پکڑی گئی ہے۔ جن کے مالکان اور ملازمین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

گوجرانوالہ میں بھی آپریشن کے دوران پچاس کے قریب بجلی و گیس چور پکڑے گئے۔ جن میں سے چودہ کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ اور فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون میں ایک پاور لومز فیکٹری اور تین فیکٹریاں بجلی چوری کرتیں ہوئی پکڑی گئی ہیں۔ فیصل آباد میں ہی ریٹارڈ ڈی ایس پی بھی بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ فیصل آباد میں ہی ڈی ایس پی اور محکمہ جنگلات میں بھی بجلی چوری پکڑی گئی ہے۔