پنجاب میں بجلی کا شارٹ فال 1880 میگاواٹ تک پہنچ گیا، بدترین لوڈ شیڈنگ جاری

Load Shedding

Load Shedding

لاہور (جیوڈیسک) بجلی کی طلب 3770 میگا واٹ جبکہ شارٹ فال 1880 میگا واٹ تک پہنچنے سے شہری علاقوں میں 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں عوام 16 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہو گئی۔

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں اتوارکی تعطیل کے باوجود شدید لوڈ شیڈ نگ پرعوام کے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی جاتی رہی۔ ذرائع کے مطابق لیسکو بھی بجلی کی شارٹ فل کی کمی رہی ہے۔

میپکو ریجن کی جانب سے 1890 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ شارٹ فال بڑھنے کے باعث زائد لوڈ شیڈنگ کی گئی جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام نے شدید احتجاج کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈ نگ کا خاتمہ کیا جائے۔