پنشن سے محروم افراد کا مظاہرہ،’’گو نواز گو‘‘کے نعرے

Pensioners

Pensioners

لاہور (جیوڈیسک) پنشن سے محروم افراد نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف اور \”گو نواز گو\”کے نعرے لگائے، مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم بر ہم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے باہر مختلف سرکاری محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنشن کے دوران کٹوتی ہونے والی رقم انہیں انکریمنٹ کے ساتھ واپس کی جائے۔

مظاہرین عبدالغفار، خلیفہ محمد جہانگیر، محمد سعید، احمد دین، محمد اکبر، منیر حسین، حاجی محمد اشفاق اور دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن سے کٹوتی کی جانے والی رقم کو 15 سال بعد انکریمنٹ کے ساتھ واپس کی جاتی ہے جبکہ صوبہ پنجاب واحد ہے جہاں صرف ریٹائرڈ ملازمین کو انکی 15 سال تک پینشن سے کٹوتی کی جانے والی رقم ہی واپس کی جاتی ہے۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں ریٹائرڈ ملازمین کو 15 سال بعد کٹوتی ہونے والی رقم انکریمنٹ کیساتھ واپس کی جاتی ہے۔