پنجاب میں توانائی منصوبوں کیلئے الگ انرجی سیکریٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سہولتوں کی فراہمی اوراس میں تیزی لانے کیلئے الگ انرجی سیکریٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، یہ فیصلہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت پنجاب انرجی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، وزیراعلی کا کہنا تھا کہ توانائی سیکٹر کیلئے روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے۔

75 سو ایکڑ اراضی پر چولستان میں قائد اعظم سولر پلانٹ کا 15 اگست کو سنگ بنیاد رکھا جائے گا، سرمایہ کاروں کو توانائی منصوبوں کیلئے ون ونڈو سہولت بھی فراہم کی جائے گی، وزیراعلی نے صوبائی انرجی کمیشن تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی،صوبائی انرجی کمیشن کیلئے ٹیکنیکل سمیت چار سب کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔