لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جعلی دوائیں بنانے والی فیکٹریوں کے بارے اطلاع دینے والوں کے لیے دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
وہ لاہور میں جعلی دوائوں کی فیکٹریوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسران کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور چیک تقسیم کرنے کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی دوائوں کی فیکٹریاں انسانوں کی قتل گاہیں ہیں۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ جعلی دوائوں کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بل لا رہے ہیں۔ اب صرف وہی دوائیاں بنیں گی جو امیر اور غریب دونوں کھا سکیں۔