لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں وکالت کے معزز پیشہ میں موجود کالی بھیڑوں کے خاتمہ اور انکے خلاف موثر کارروائی کے لیے پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل بار ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی گئی ہے
بار ایسوسی ایشنز میں موجود جعلی وکلا، سروس کرنے والے وکلا اور پریکٹس نہ کرنے والے وکلا کی فہرستیں مرتب کر کے پنجاب بار کونسل کو بھجوائیں تاکہ وکالت کے معزز پیشہ کو بدنام کرنے والے ان عناصر کے خلاف بھر پور اور موثر کارروائی کی جائے۔