پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی انسانی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم رنجیدہ ہے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے

Mwm

Mwm

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی انسانی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم رنجیدہ ہے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے پنجاب پر مسلط موجودہ بادشاہوں کی سات سالہ کارکردگی کے ثمرات منظر عام پر آنے شروع ہوگئے ہیں جو تخت لاہور کو پانی میں ڈوبنے سے نہیں بچا سکے وہ پنجاب کے 37 اضلاع کو کیسے بچا پائیں گے ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاوُنڈیشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے خیرالعمل فاوُنڈیشن کے تمام ضلعی مسئولین کو ہنگامی طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین سیلاب کی ہر ممکن مدد کی جائے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خیرالعمل فاونڈیشن کے مسئول نثار فیضی کو کنٹرول روم قائم کرنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروایوں پر روزانہ کے بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان کے ذمہ داران کو بھی وہاں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کاہر کارکن ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔
www.mwmpak.org
03004513206