پنجاب میں سیلاب سے 2 ارب روپے کی فصلوں کو نقصان پہنچا

Punjab Crops

Punjab Crops

لاہور (جیوڈیسک) صوبہ پنجاب میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے چاول، کپاس اور سبزیوں کی فصلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، مجموعی نقصان کا اندازہ 2 ارب روپے لگایا جا رہا ہے۔ صدر پنجاب واٹر کونسل حامد ملہی کے مطابق حالیہ بارش اور سیلاب نے پنجاب میں زرعی شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

چاول کی 25 فی صد فصل جبکہ کپاس کی ایک لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ ہو گئی ۔ان کے مطابق نقصانات کا مجموعی اندازہ 2 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔حامد ملہی کا کہنا تھا کہ حکومت نے 2010 کے سیلاب سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور ندی نالوں کے پشتے اور بند کو بروقت مضبوط نہیں بنایا گیا۔ جس کے باعث زرعی شعبے کو اس قدر نقصان اٹھانا پڑا۔