پنجاب میں دریاں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ دریاں میں کٹا اور بند ٹوٹنے سے بستیوں کے ڈوبنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب میں سیلابی ریلوں نے سیکڑوں دیہات، ہزاروں مکانات اور کسانوں کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ لودھراں میں دریائے ستلج کے کنارے واقع بستی ٹوکی سکند والا میں حفاظتی بند میں شگاف پڑ جانے سے پانی آبادی میں داخل ہو گیا۔
جس سے متعدد گھر اور کئی ایکڑ پر کاشت فصلوں کو نقصان پہنچا۔ پانی میں گھرے افراد کو ریسکیو آپریشن کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ دریائے چناب میں بھی طغیانی برقرار ہے۔ مظفر گڑھ کے علاقے سیت پور میں حفاظتی بند میں شگاف پڑ جانے سیدو درجن سے زائد بستیوں میں پانی داخل ہو گیا۔
سیلابی پانی میں ڈوب کر بارہ سالہ لڑکا جاں بحق ہوا۔ وہاڑی اور اوچ شریف کی کئی بستیوں میں اب بھی سیلابی پانی جمع ہے جبکہ کئی ایکڑ پر کھڑی فصلوں کونقصان پہنچا ہے۔ گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں سیلاب کے باعث چاول کی فصل متاثر ہوئی ہے۔