پنجاب: سیلابی پانی، سینکڑوں افراد خیمہ بستیوں میں رہنے پر مجبور

Flood Water

Flood Water

پنجاب (جیوڈیسک) سیلابی پانی اترنے کے بعد متاثرین کی گھروں کو واپسی جاری ہے، متعدد مقامات پر پانی ہونے کے باعث سینکڑوں افراد خیمہ بستیوں میں رہنے پر مجبور ہیں، متاثرین شدید مشکلات کا شکار ہیں، کئی علاقوں میں تدریسی نظام بھی بحال نہیں ہو سکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سیلاب کے باعث سینکڑوں دیہات پانی کی نذر ہوگئے، دریا کنارے آبادیوں میں سیلابی پانی موجود ہے، جہاں سے سیلابی پانی اتر رہا ہے، لوگ اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں، لیکن متعدد علاقے تاحال سیلابی پانی میں پھنسے ہونے کے باعث لوگ خیمہ بستیوں میں رہنے پر مجبور ہیں، اور کئی لوگ خیمے دستیاب نہ ہونے کے باعث کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں، متاثرین کو خوراک کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی مچھروں کی آماجگاہ بن چکا ہے،جس کے باعث بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں تدریسی نظام بھی بحال نہیں ہوسکا ہے۔

پاک آرمی، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ میڈیکل کیمپوں متاثرین کا علاج معالجہ بھی کیا جا رہا ہے۔